ایما اسٹون نے کردار کے لیے وزن بڑھا لیا

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2017
ایما اسٹون فلم میں سابق امریکی ٹینس اسٹار بنیں گی—فوٹو: ای آن لائن
ایما اسٹون فلم میں سابق امریکی ٹینس اسٹار بنیں گی—فوٹو: ای آن لائن

ہولی وڈ کی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون نے اپنی آنے والی بائیوگرافی فلم ’بیٹل آف سیکسز‘ (صنفی تفریق کی جنگ) کے ایک کردار کے لیے 15 پاؤنڈ تک وزن بڑھا لیا۔

’بیٹل آف سیکسز‘ میں ایما اسٹون امریکا کی سابق ٹینس اسٹار چیمپیئن ’بیلی جین کنگ‘ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ ایما اسٹون فلم میں حقیقی کردار میں نظر آئیں گی۔

چیمپیئن ’بیلی جین کنگ‘ نے 1959 میں ٹینس کھیلنا شروع کی، اپنے مختصر کیریئر میں انہوں نے 38 سے زائد گرینڈ سلیم، 12 سنگل، 16 ڈبل اور 10 سے زائد مکسڈ ٹائٹل اپنے نام کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایما اسٹون 2017 میں سب سے زیادہ کمانی والی اداکارہ

چیمپیئن ’بیلی جین کنگ‘ نے 1983 میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی، انہیں صنفی مساوات اور خصوصی طور پر خواتین کے حقوق کی علمبردار کے طور پر جانا جاتا ہے۔

اداکارہ نے 15 پاؤنڈ تک وزن بڑھا لیا—فوٹو: ای آن لائن
اداکارہ نے 15 پاؤنڈ تک وزن بڑھا لیا—فوٹو: ای آن لائن

چیمپیئن ’بیلی جین کنگ‘ نے 1973 میں 29 برس کی عمر میں 55 سالہ ٹینس کھلاڑی بوبی رگس کے خلاف ’بیٹل آف سیکسز‘ نامی ٹینس میچ کھیلا تھا، جس میں انہوں نے شاندار فتح حاصل کی۔

اس میچ کو صنفی تفریق کے خاتمے، سماجی انصاف اور مساوات کے لیے منعقد کیا گیا تھا، اب اسی میچ اور ’بیلی جین کنگ‘ کی جدوجہد پر ہولی وڈ میں فلم بنائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ایما واٹسن بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کے لیے پرفیکٹ انتخاب

ای آن لائن کی ایک رپورٹ کے مطابق ایما اسٹون اس فلم میں ’بیلی جین کنگ‘ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، اداکارہ نے ٹینس اسٹار نظر آنے کے لیے 15 پاؤنڈ تک اپنا وزن بڑھا لیا۔

ایما اسٹون پہلی بار حقیقی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی—فوٹو: ای آن لائن
ایما اسٹون پہلی بار حقیقی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی—فوٹو: ای آن لائن

رپورٹ کے مطابق ایما اسٹون نے شوبز شخصیات کو جسمانی تبدیلیوں کی تربیت دینے والے ٹرینر جیسن ولاش کی خدمات حاصل کیں، جب کہ اداکارہ نے ’رائز نیشن فٹنس سینٹر‘ بھی جوائن کیا۔

28 سالہ ایما اسٹون نے 15 پاؤنڈ تک وزن بڑھا کر شائقین کو حیران کردیا اور اضافی وزن کے ساتھ وہ مزید خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

خیال رہے کہ ’بیٹل آف سیکسز‘ وہ پہلی فلم ہوگی، جس میں ایما اسٹون حقیقی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

سائمن بیوفائے کی اس فلم کی ہدایات جوناتھن ڈائٹون اور ولاری فارس نے دی ہیں۔

فلم رواں ماہ 22 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں