ہولی وڈ ہدایت کار بل کونڈن کا کہنا ہے کہ اداکارہ ایما واٹسن ان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم 'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ' کے لیے پرفیکٹ انتخاب ہیں۔

ایما واٹسن 1991 کی کامیاب ڈزنی اینیمیٹڈ فلم 'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ' کے لائیوایکشن ریمیک میں 'بیلے' کا مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

رپورٹس کے مطابق فلم 'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ' کے ہدایت کار بل کونڈن کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ ایما واٹسن نے ان کی فلم میں کام کرنے کی حامی بھری۔

مزید پڑھیں: ایما واٹسن نے 'سنڈریلا' بننے سے انکار کیوں کیا؟

انہوں نے مزید کہا کہ 'ایما واٹسن ہمیشہ سے میری پہلی پسند رہی ہیں، 1991 کی فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ سب کو ہی بےحد پسند تھی، اس فلم کو آج بھی دیکھا جاتا ہے، اور مجھ پر ایک بڑی ذمہ داری تھی اس فلم کو شائقین کے سامنے پیش کرنا'۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ ایما واٹسن کو ہولی وڈ کی میوزیکل فلم 'لا لا لینڈ' میں مرکزی کردار کی آفر بھی موصول ہوئی تھی، تاہم اداکارہ نے اس سے انکار کردیا، اور یہ کردار بعدازاں اداکارہ ایما اسٹون نے ادا کیا۔

ایما اسٹون کو ان کی فلم 'لا لا لینڈ' کے لیے رواں سال بہترین اداکارہ کے آکیڈمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: والد کا بیٹی کیلئے خوبصورت تحفہ

واضح ریے کہ ڈزنی پروڈکشنز اپنی کامیاب اینیمیٹڈ فلموں کو اب ایک نئی شکل دے کر ریلیز کررہے ہیں، 1950 کی کامیاب اینیمیٹڈ فلم 'سنڈریلا' کو 2015 میں دوبارہ ریلیز کیا گیا تھا۔

اور اب 1991 کی 'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ' کا ریمیک رواں سال 17 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں