☰
قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبہ کا بحالی کے اعلان کے بعد احتجاج ختم
اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی (کیو اے یو) سے نکالے جانے والے طلبہ کو بحال کردیا گیا، جس کے بعد طلبہ نے ڈیڑھ ماہ سے جاری ہڑتال ختم کر دی۔
طلبہ کی بحالی کا اعلان وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت بلیغ الرحمٰن سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور سنڈیکیٹ ممبران کی ملاقات کے بعد کیا گیا۔
طلبہ کی بحالی سے متعلق جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ کی برطرفی کے حکم کو 40 ہزار روپے فی کس کے اضافی جرمانے سے تبدیل کردیا گیا ہے، جبکہ طلبہ کو دو سیمسٹر سے اخراج کی جگہ 25 ہزار روپے فی کس جرمانہ بھی دینا ہوگا۔