☰
’میری فیملی میں ہر کوئی سُپر اسٹار ہے‘
بولی وڈ اداکارہ سوہا علی خان کا شمار بھلے ہی کامیاب اداکاراؤں میں نہیں کیا جاتا ہو، تاہم ان کا تعلق ہندوستان کے نہایت مقبول خاندان سے ضرور ہے۔
ان کے والدین اپنی اپنی فیلڈ میں کامیاب رہے، ان کے بھائی کا شمار سُپر اسٹارز میں کیا جاتا ہے، وہ خود بھی ایک بہترین اداکارہ ضرور ہیں، تاہم انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنے لیے وہ نام نہیں کما پائیں جو ان کے گھر والوں سے کمایا۔
مزید پڑھیں: سوہا علی خان اور کنال کیمو شادی کے بندھن میں بندھ گئے
پٹاودی کے نواب خاندان سے تعلق رکھنے والی سوہا علی خان، بہترین کرکٹ کھلاڑی منصور علی خان کی بیٹی ہیں، ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ رہیں، سوہا کے بھائی سیف علی خان پٹاودی خاندان کے 10ویں نواب مقرر کیے گئے جنہوں نے اپنے کیریئر میں کئی کامیاب بولی وڈ فلموں میں کام کیا ہے۔