☰
اسنیپ چیٹ کے سربراہ جلد والد بن جائیں گے
معروف سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کے ارب پتی 26 سالہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایون اسپیگل کی اہلیہ امید سے ہیں، اور آئندہ برس تک وہ والد بن جائیں گے۔
خیال رہے کہ ایون اسپیگل نے مئی 2017 میں اپنی دیرینہ دوست اور آسٹریلین خوبرو سپر ماڈؒل 34 سالہ مرنڈا کیر سے شادی کی تھی۔
شادی کے ابتدائی 6 ماہ میں ہی مرنڈا کیر پھر سے امید سے ہوگئیں، اسنیپ چیٹ کے نوجوان سی ای او جلد بیٹی کے باپ بن جائیں گے۔
ہولی وڈ رپورٹس نے اپنی خبر میں بتایا کہ ایون اسپیگل اور مرنڈا کیر کے خاندانی ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ سپر ماڈل پھر سے امید سے ہیں، اور وہ آئندہ برس ایک بیٹی کو جنم دیں گی۔