☰
دپیکا ایرانی ہدایت کار کی فلم سے باہر کیوں ہوئیں؟
ایرانی فلم ساز ماجد مجیدی ہندوستان میں اپنی فلم ’بیونڈ دی کلاوڈز' کی شوٹنگ کررہے ہیں، اس فلم کے ساتھ کبھی بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا نام بھی جوڑا گیا تھا، تاہم بعدازاں ماجد مجیدی نے دپیکا کو اپنی فلم میں کاسٹ نہیں کیا۔
ماجد مجیدی پہلے بھی کئی مرتبہ اپنی فلم میں دپیکا کو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتاچکے ہیں، اور انہوں نے ایک بار پھر اس حوالے سے کیے سوالات کے جواب دیے۔
مزید پڑھیں: دپیکا ایرانی ہدایتکار ماجد مجیدی کی فلم سے باہر
اس فلم کے لیے دپیکا پڈوکون نے اوڈیشن تک دیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں تھیں، تاہم ہدایت کار نے دپیکا کی جگہ ملاویکا موہنن نامی اداکارہ کا انتخاب کرکے پوری بولی وڈ انڈسٹری کو حیران کردیا۔
ماجد مجیدی نے اس حوالے سے ہندوستان میں جاری ایونٹ 48ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں بات کی۔