دپیکا پڈوکون کا ناقابل یقین روپ

10 نومبر 2016
یہ تصاویر ممبئی کے دھوبی گھاٹ سے لی گئیں — فوٹو بشکریہ / ٹوئتر
یہ تصاویر ممبئی کے دھوبی گھاٹ سے لی گئیں — فوٹو بشکریہ / ٹوئتر

دپیکا پڈوکون کا شمار بولی وڈ کی کامیاب اداکاراوں میں ہوتا ہے، جو ایک کے بعد ایک منفرد کردار سے مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہوتی آرہی ہیں۔

دپیکا پڈوکون بہت جلد فلم 'دپیکا پڈوکون: کوئنٹیسینشل دیسی گرل' (Deepika Padukone: Quintessential Desi Girl) کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی جس کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

یہ تصاویر ممبئی کے دھوبی گھاٹ سے لی گئیں جن میں دپیکا شلوار قمیض پہنے ایک دیسی لڑکی کے روپ میں نظر آئیں۔

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون نے ہولی وڈ اداکاراﺅں کو پیچھے چھوڑ دیا

مداح دپیکا کے اس ناقابل یقین روپ کو دیکھ کر کافی حیران ہیں۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق اس فلم کی ہدایاے کامیاب ایرانی ڈائیریکٹر ماجد مجیدی دیں گے، جس کی شوٹنگ ہندوستان کے مختلف شہروں ممبئی، دہلی اور راجھستان میں کی جائے گی۔

30 سالہ دپیکا پڈوکون کے مطابق یہ فلم رشتوں پر مبنی ایک جذباتی کہانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا کا بولی وڈ میں سب سے بڑا افسوس

اس کے علاوہ دپیکا کی پہلی ہولی وڈ فلم 'ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج' اگلے سال جنوری میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، وہ اس وقت اپنی ایک اور بولی وڈ فلم 'پدماوتی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں