☰
ایشوریا رائے کے لیے’فرسٹ لیڈیز‘ ایوارڈ
بولی وڈ کوئین ایشوریا رائے کے اعزازات کی فہرست میں ایک اور ایوارڈ کا اضافہ ہوگیا، انہیں بھارتی صدر نے ’ فرسٹ لیڈیز‘ کا ایوارڈ دے دیا۔
خیال رہے کہ بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے ہندوستان بھر کی 112 خواتین کو اس ایوارڈ سے نوازا۔
جن 112 خواتین کو یہ ایوارڈ دیا گیا، انہوں نے اپنی اپنی فیلڈز میں اہم کارنامے سر انجام دیے۔
مختلف شعبہ جات کی 112 خواتین کا تعلق بھی بھارت کے مختلف علاقوں سے تھا، ان میں سے بیشتر خواتین وہ تھیں جو اپنی فیلڈ کی پہلی خاتون کا اعزاز رکھتی ہیں۔