Dawn News Television

شائع 19 فروری 2018 09:26pm

ایکسل شیٹ کے اختتام تک پہنچنے کیلئے کتنا وقت درکار ہوتا ہے؟

مائیکرو سافٹ ایکسل وہ سافٹ وئیر ہے جس کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے بلکہ اکثر دفاتر میں تو اس کے بغیر گزارہ نہیں ہوتا۔

مگر کیا آپ کو کبھی خیال آیا کہ کسی ایکسل شیٹ میں کتنی rows ہوتی ہیں ؟ یا کبھی جاننے کی کوشش کی ؟

ویسے یہ تو ضرور جان لیں کہ ایکسل شیٹ میں کتنی rows ہوسکتی ہیں، اس کو جاننے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے شیٹ میں نیچے اسکرول کرتے جانا۔

مزید پڑھیں : 5 چیزیں جو ملازمت کا حصول یقینی بنائیں

ایسا ہی کچھ ایک انٹرنیٹ پر سرگرم ہنٹر ہوبس نامی نے کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر ایکسل کی شیٹ کتنے نیچے جاکر ختم ہوسکتی ہے۔

اس مقصد کے لیے وہ ایک ہاتھ سے ڈاﺅن ایرو کی کو دباتے چلے گئے اور اپنے مقصد کے انہوں نے چند شرائط کو اپنایا۔

ایک تو یہ کہ اس کام کے دوران کوئی وقفہ نہیں کرنا، دوسرا کنٹرول کی کو استعمال نہ کرنا اور نہ ہی کچھ کھانا پینا۔

بس وہ کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے رہے اور ڈاﺅن ایرو کی کو دباتے ہوئے انتظار کرتے چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : کی بورڈ میں ایف 1 سے ایف 12 کیز کس کام آتی ہیں؟

طویل انتظار یعنی نو گھٹے سے زائد وقت کے بعد وہ ایکسل شیٹ کے اختتام تک پہنچنے میں کامیاب ہو ہی گئے۔

ان کی اس کوشش سے اب ہم کو معلوم ہوچکا ہے کہ ایکسل شیٹ میں 10 لاکھ 48 ہزار 576 تک rows ہوتی ہیں اور اس سے بھی اندازہ ہوجاتا ہے کہ کسی فرد کے لیے یہ جاننا لگ بھگ ناممکن ہی ہے۔

Read Comments