کیا آپ نے کبھی سوچا کے کمپیوٹر کی بورڈ کے ٹاپ پر موجود کیزکیا کچھ کرسکتی ہیں؟

عام طور پر لوگ انہیں اسکرین برائٹ نیس یا انٹرنیٹ پیجز ری فریش کرنے کے لیے ہی استعمال کرتے ہیں مگر آپ ان سے بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

ویسے تو ایف 1 سے ایف 12 تک کے یہ بٹن ہر کی بورڈ کے ساتھ ہوتے ہیں مگر ان کے شارٹ کٹس کا انحصار کمپیوٹر کی قسم پر ہوتا ہے۔

اگر تو آپ کو ان بٹن کے استعمال معلوم نہیں تو آپ نیچے جان سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : 11 بہترین کمپیوٹر ٹرکس جن سے ہر ایک واقف نہیں

ایف 1

اس بٹن کو دبا کر آپ ونڈوز کمپیوٹر میں ہیلپ مینیو کو اوپن کرسکتے ہیں۔

اسی طرح Ctrl بٹن کے ساتھ اسے دبا کر ایکسل اور ورڈ میں ربن مینیو کو ہائیڈ یا ڈسپلے کرسکتے ہیں۔

ایف 2

Alt + Ctrl + F2 دبا کر آپ مائیکرو سافٹ آفس میں ڈاکومینٹ لائبریری اوپن کرسکتے ہیں۔

اسی طرح ایف 2 آپ کو منتخب فولڈر کو ایڈٹ کرنے یا ونڈوز ایکسپلورر میںفائل کے نام ایڈٹ کرنے کا موقع بھی دیتا ہے۔

ایف 3

اسے دبا کر آپ ونڈوز ایکسپلورر میں سرچ فیچر کو اوپن کرسکتے ہیں۔

اسی طرح فائرفوکس اور گوگل کروم میںفائنڈفیچر کو اوپن کرسکتے ہیں۔

ایف 4

Alt + F4 سے ونڈو کوبند کیاجاسکتا ہے۔

انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ایف 4 دبانے سے کرسر ایڈریس بار میں چلا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کی بورڈ کے 14 بہترین شارٹ کٹس

ایف 5

پاور پوائنٹ میں سلائیڈشو اسٹارٹ کرسکتے ہیں۔

انٹرنیٹ براﺅزر پیجز کو ری فریش کیا جاسکتا ہے۔

مائیکرو سافٹ آفس میں فائنڈ اینڈ ری پلیس کو اوپن کیا جاسکتا ہے۔

ایف 6

مائیکرو سافٹ ورڈ کی اسپلٹ اسکرین میں اگلے پیج میں جاسکتے ہیں۔

Ctrl + F6 آپ کو ورڈ ڈاکو مینٹس کے درمیان آسانی سے سوئچ کرنے میں مدد دینے والا شارٹ کٹ ہے۔

ایف 7

Alt + F7 سے ورڈ میں اسپیلنگ اینڈ گرائمر کو اوپن کیا جاسکتا ہے۔

Shift + F7 ورڈ میں ٹریژر اوپن کرتا ہے۔

ایف 8

ایکسل میں اس سے ایکسٹینڈ موڈ ایرو کیز کے لیے ان ایبل کیا جاسکتا ہے۔

ونڈوز میں سیف موڈ کو ان ایبل کیا جاسکتا ہے۔

ایف 9

Ctrl + F9 سے ورڈ کی خالی فیلڈز میں مواد انسرٹ کیا جاسکتا ہے۔

ورڈ میں فیلڈز کو اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی جانیں : یوٹیوب کی 11 کارآمد ٹرکس

ایف 10

مینیو بار اوپن کیا جاسکتا ہے۔

Ctrl + F10 سے ورڈ میں ونڈو کو میکسیمائز کیا جاسکتا ہے۔

Shift + F10 ماﺅس کے رائٹ کلک جیسا کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ایف 11

انٹرنیٹ براﺅزرز میں فل اسکرین موڈ میں انٹر اور ایگزٹ کیا جاسکتا ہے۔

Shift + F11 سے ایکسل میں نئی اسپریڈ شیٹ کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ایف 12

ورڈ میں سیو ایز کو اوپن کیا جاسکتا ہے۔

Shift + F12 سے ورڈ ڈاکو مینٹ کو سیو کیا جاسکتا ہے۔

Ctrl + F12 سے ورڈ ڈاکو مینٹ کو اوپن کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Raja Bilal Aug 01, 2017 11:14am
Very useful knowledge.