ملازمت کی تلاش کرنا آسان نہیں خاص طور پر اگر آپ پہلی مرتبہ روزگار کی کھوج کررہے ہوں، تاہم تجربہ کار افراد کے لیے بھی یہ بچوں کا کھیل نہیں۔

درحقیقت آپ کا مقابلہ متعدد امیدواروں سے ہوتا ہے جن کا سامنا کرنا آسان کام نہیں۔

اگر آپ کی سی وی پڑھنے میں آسان اور غلطیوں سے پاک اور اگر متعلقہ تجربے کے ساتھ ساتھ کچھ صلاحیتوں کا ذکر ہو تو آپ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

یہاں نیچے ایسی صلاحیتوں یا اسکلز کا ذکر ہے جو مختلف شعبوں میں کیرئیر بنانے میں کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔

اڈوب فوٹو شاپ

اگر آپ تخلیقی یا کریٹیو کیرئیر بنانا چاہتے ہیں جیسے فوٹو ایڈیٹنگ یا گرافک ڈیزائننگ تو فوٹو شاپ کی بنیادی معلومات لازمی ضرورت ہوتی ہے، اس کو سیکھنا زیادہ مشکل نہیں بس کسی بھی اچھے ادارے سے آپ تصایر کو شاپ کرنے سے لے کر لئیرز تیکنیکس وغیرہ سیکھ سکتے ہیں۔

مائیکرو سافٹ ایکسل

جو لوگ مالیاتی شعبے میں کام کرنا چاہتے ہیں انہیں اکثر اپنے کام کا اندراج اور تجزیاتی معلومات مائیکرو سافٹ ایکسل اسپریڈ شیٹ پر کرنا ہوتا ہے، تو یہ ضروری ہے کہ آپ اس پروگرام کی باریکیوں سے واقف ہوں، اس حوالے سے کورس کرکے آپ اس کی بنیاد جان سکتے ہیں جبکہ مشکل فارمولوں کے ساتھ ساتھ زیادہ پیچیدہ کام کرنے کے بھی اہل ہوجاتے ہیں۔

غیر ملکی زبان

کوئی نئی زبان سیکھنا آسان کام نہیں، درحقیقت اس کے لیے دماغ کو کافی بدلنا پڑتا ہے، مگر دوسری زبان کو سیکھنا متعدد فوائد کا حامل ہوتا ہے یعنی ذہن تیز، بہتر یاداشت اور ملٹی ٹاسکنگ کی اچھی صلاحیت، مگر کچھ مخصوص شعبوں میں ان کے لیے ملازمت کا حصول بھی آسان ہوجاتا ہے۔

ویب ڈویلپمنٹ

ویب ڈویلپمنٹ کی بنیادی معلومات کئی شعبوں کے کیرئیر میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور ضروری نہیں ان کا تعلق ٹیکنالوجی کے شعبے سے ہو، ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس اور جاوا اسکرپٹ وغیرہ آپ کو آرام سے ملازمت دلوا سکتے ہیں۔

ورڈ پریس

اگر تو آپ کسی ویب سائٹ کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں تو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ویب سائٹس کا بیک اینڈ کیسے کام کرتا ہے، کانٹیکٹ منیجمنٹ سسٹمز یا سی ایم ایس ہر ویب سائٹ میں مختلف ہوسکتے ہیں مگر ورڈ پریس میں مہارت ایک اچھے آغاز میں مدد دیتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں