Dawn News Television

شائع 26 مئ 2018 03:38pm

نامکمل سفری دستاویزات: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی اہلیہ کو امریکا جانے سے روک دیا

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک کو سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک امریکا جانے کے لیے ایئرپورٹ پر پہنچی تھی، جہاں نامکمل دستاویزات کے باعث امیگریشن حکام نے انہیں جانے نہیں دیا۔

اس حوالے سے امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ عامرہ خٹک کے پاس امریکی پاسپورٹ تھا اور وہ نجی ایئر لائن ایمریٹس کی فلاٹس نمبر ای کے 637 سے امریکا جانا چاہتی تھی، تاہم ان کے پاس قومی شناختی کارڈ برائے بیرون ملک پاکستانی ( نائیکوپ) نہیں تھا۔

امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی اہلیہ نے امیگریشن کلیئرنس کے لیے قومی شناختی کارڈ پیش کیا، تاہم یہ سفری دستاویزات میں شمار نہیں ہوتا، جس کے باعث انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔

Read Comments