☰
کیا یہ رنبیر کپور ہیں یا کوئی اور؟
بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کی ایک حیرت انگیز تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ اپنی عمر سے بہت بڑے نظر آرہے ہیں جبکہ ان کے لکس بھی کافی الگ ہیں۔
مداح یہ تصویر دیکھ کر پہلے تو رنبیر کپور کو پہچان ہی نہیں پائے، تاہم بعدازاں سب کو ایسا لگا جیسے یہ اداکار کی کسی نئی فلم کا لک ہے۔
خیال رہے کہ رنبیر کپور کی حال ہی میں ریلیز فلم ’سنجو‘ میں انہوں نے سنجے دت کا کردار ادا کیا تھا، جس میں ان کے لکس کو خوب پسند کیا گیا۔