☰
’لوڈ ویڈنگ‘ کا نیا گانا آپ کو بھنگڑا کرنے پر مجبور کردے گا
پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کا ڈانس ٹریک ریلیز ہوگیا، جسے سن کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے پاکستان کی ہر شادی کی تقریبات میں یہ گانا بجایا جائے گا۔
’منڈے لاہور دے‘ نامی اس گانے کی گلوکاری کسی اور نے نہیں بلکہ اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے کی، جبکہ اس گانے کو لکھا بھی انہوں نے ہی ہے۔
یاد رہے کہ فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کی پروڈکشن فضا علی میرزا نے کی ہے، جبکہ فلم کی ہدایات نبیل قریشی دے رہے ہیں۔
فلم میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا، جو اس گانے میں بھی بھنگڑا ڈالتے نظر آئے۔
اس گانے میں رنگوں کا استعمال بھی نہایت خوبصورتی سے کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ’لوڈ ویڈنگ‘ میں محسن عباس اداکاری نہیں کچھ اور کریں گے
یاد رہے کہ محسن عباس حیدر نے نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کی بنائی ہر فلم میں گانا گایا ہے۔