ایشوریا رائے، بپاشا باسو اور ‘وہ کون تھی’
حال ہی میں میوزیکل کامیڈی فلم ‘فنے خان’ میں جلوے دکھانے والی 44 سالہ ایشوریا رائے کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ وہ آنے والی فلم میں شاطر حسینہ نہیں بنیں گی۔
اطلاعات تھیں کہ ایشوریا رائے پروڈیوسر پریرنا اروڑا کی فلم ‘وہ کون تھی’ میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔
یہ فلم 1964 میں ریلیز ہونے والی ہارر فلم ‘وہ کون تھی’ کا ریمیک ہے، اس فلم میں اداکارہ سادھنا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
اطلاعات تھیں کہ ایشوریا رائے کو سادھنا کے کردار کے لیے کاسٹ کیا جانا تھا، جس کی تصدیق خود اداکارہ نے بھی کی تھی کہ انہیں اس کردار کی پیش کش ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق فلم میں ایشوریا رائے کو ذہنی بیماری میں مبتلا ایک خاتون کا کردار ادا کرنا تھا، تاہم فلم میں ایک اور اداکارہ کا اہم کردار بھی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’رات اور دن‘ ایشوریا رائے اور ’وہ کون تھی‘
لیکن اب اطلاعات ہیں کہ ایشوریا رائے کی جگہ بپاشا باسو کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔