Dawn News Television

اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2018 07:31pm

بھارت میں ملک گیر احتجاج

بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس سمیت 22 اپوزیشن جماعتوں کی کال پر ملگ گیر پرتشدد مظاہرے جاری ہے، جس کے باعث جلاؤ گھیراؤ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔

احتجاج کے دوران مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے نہ صرف ٹریفک بلکہ ٹرینوں کی آمدورفت میں بھی تعطل پیدا کیا اور ٹائر جلا کر حکومت مخالف نعرے بازی کی۔

راہول گاندھی نے اپنے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں جبکہ روپے کی قدر گزشتہ 70 سالہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

Read Comments