دیش اور آزادی کی خاطر انگریز فوج سے لڑتی ‘جھانسی کی رانی’
بولی وڈ کوئین کنگنا رناوٹ کی آنے والی فلم ‘منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی’ تو گزشتہ ڈیڑھ سال سے خبروں میں تھیں، تاہم اب اس کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
‘منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی’ کے حوالے سے گزشتہ ماہ 3 ستمبر کو خبر سامنے آئی کہ کنگنا رناوٹ جہاں اس فلم میں اداکاری کرتی دکھائیں دیں گی، وہیں انہوں نے فلم کی ہدایت کاری بھی کرنا شروع کردی۔
خبر تھی کہ کنگنا رناوٹ نے فلم ڈائریکٹر کی چھٹی کرتے ہوئے خود ہی فلم کی ہدایات دینا شروع کردیں ہیں، جس وجہ سے فلم کے مرکزی ہیرو سونو سود بھی خفا ہوکر فلم چھوڑ کر چلے گئے۔
تاہم بعد ازاں کنگنا رناوٹ نے واضح کیا کہ انہوں نے فلم کے ہدایت کار کے عہدے پر قبضہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کنگنا پر ڈائریکٹر کے عہدے پر قبضے کا الزام
اور اب فلم کے پہلے ٹیزر جاری ہونے سے یہ چہ مگوئیاں بھی ختم ہوگئیں، کیوں کہ ٹیزر میں فلم کے ڈائریکٹر کے طور پررادھا کرشنا جگرلمودی کا نام دیا گیا ہے۔