کنگنا رناوٹ 'منی کارنیکا' کے سیٹ پر پھر زخمی

ای میل

فلم 'منی کارنیکا' میں کنگنا جھانسی کی رانی بنیں گی —۔
فلم 'منی کارنیکا' میں کنگنا جھانسی کی رانی بنیں گی —۔

بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ اس وقت اپنی فلم 'منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور یقیناً یہ ان کے کیریئر کی سب سے مشکل فلم ہوگی۔

مشکل اس لیے نہیں کہ وہ فلم میں جھانسی کی رانی بنی ہیں، بلکہ اس لیے کیوں کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ دوسری مرتبہ شدید زخمی ہوگئیں۔

کنگنا رناوٹ جھانسی کی رانی کے روپ میں —۔
کنگنا رناوٹ جھانسی کی رانی کے روپ میں —۔

انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوٹ کو اپنی فلم میں ایک سین شوٹ کرنا تھا جس کے دوران انہیں ایک دیوار سے چھلانگ لگا کر گھوڑے پر بیٹھنا تھا۔

مزید پڑھیں: کنگنا 'جھانسی کی رانی' ؟

اس دوران کنگنا رناوٹ نیچے گری، جس کے باعث ان کی ٹانگ میں چوٹ آگئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

وہ اس سین کی شوٹنگ جودھ پور میں کررہی تھیں۔

ڈاکٹر کے مطابق کنگنا رناوٹ کو پیر میں کافی چوٹ آئی تاہم خوش قسمتی سے ہڈی فریکچر نہیں ہوئی۔

فوٹو بشکریہ/انڈیا ڈاٹ کام
فوٹو بشکریہ/انڈیا ڈاٹ کام

اداکارہ کو ایک ہفتے کے لیے آرام کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا جس کے بعد وہ ممبئی روانہ ہوگئیں۔

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پر اداکارہ کی تصاویر بھی لی گئیں، جب وہ ویل چیئر پر موجود تھیں۔

خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں کنگنا رناوٹ اس ہی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک کرتب کرتے ہوئے زخمی ہوئیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوٹ شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

کنگنا رناوٹ حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جہاں انہیں ایک سین میں ساتھی اداکار نہار پانڈیا کے ساتھ تلوار بازی کرنی تھی۔

اس دوران فلم کے ہدایت کار نے انہیں باڈی ڈبل استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا تاہم کنگنا رناوٹ نے اس سین کو خود شوٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

البتہ ایک موقع پر نہار نے کنگنا کو تلوار ماری جہاں انہیں نیچے جھکنا تھا، لیکن وہ اس وار سے زخمی ہوگئیں جس کے بعد ان کے سر سے خون بہنے لگا۔

کنگنا رناوٹ کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے سر پر 15 ٹانکے آئے تھے۔

فلم جھانسی کی رانی، رانی لکشمی بائی کی زندگی پر مبنی ہے جس کی ہدایات کرش دے رہے ہیں۔

فلم اگلے سال 27 اپریل کو ریلیز کی جائے گا۔