☰
کراچی: اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 38 ہزار پوائنٹ سے نیچے آگیا
کراچی اسٹاک ایکسچیج میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا۔
ملک میں جاری سیاسی بے یقینی اور معیشت کی ابتر صورتحال نے اسٹاک مارکیٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے کر اسے شدید مندی سے دوچار کردیا۔
کاروباری ہفتے پہلے روز ابتدا سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس مسلسل گراوٹ کا شکار رہا۔
بینچ مارک میں 13 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی آئی جس کے ساتھ ہی یہ 38 ہزار پوانٹس سے بھی نیچے آگیا اور ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے دوران ہی سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوگیا۔