☰
غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام، اداکار اسد ملک کی ضمانت منظور
لاہور کی مقامی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار اداکار اسد ملک کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اداکار اسد ملک کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے اسد ملک کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔