لاہور کی مقامی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار اداکار اسد ملک کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اداکار اسد ملک کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے اسد ملک کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔

اداکار اسد ملک — فوٹو بشکریہ فیس بک
اداکار اسد ملک — فوٹو بشکریہ فیس بک

گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے اداکار اسد ملک کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کا موقف تھا کہ اسد ملک سے آٹو میٹک گن برآمد ہوئی تھی جس کے لائسنس کی معیاد مکمل ہوچکی تھی۔

واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ اسد ملک لاہور سے کراچی جارہے تھے ان کے سامان کی تلاشی لی گئی تو آٹو میٹک گن برآمد ہوئی، اے ایس ایف اہلکاروں نے گن کا لائسنس چیک کیا تو وہ منسوخ ہو چکا تھا۔

پولیس کے مطابق جس پر اہلکاروں نے گن قبضے میں لیکر اداکار کو مزید کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کیا تھا۔

اداکار اسد ملک — فوٹو بشکریہ فیس بک
اداکار اسد ملک — فوٹو بشکریہ فیس بک

تبصرے (0) بند ہیں