Dawn News Television

اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2018 06:39pm

دنیا کی 100 طاقتور خواتین میں پریانکا چوپڑا شامل

بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا بھلے ہی فوبز کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی اداکاراؤں میں دپیکا پڈوکون سے پیچھے رہ گئیں ہوں، تاہم انہوں نے ایک اور اہم فہرست میں صرف دپیکا کو ہی نہیں بلکہ تمام بولی وڈ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

فوربز کی ایک اور دنیا کی 100 طاقتور خواتین کی فہرست سامنے آئی ہے، جس میں بولی وڈ کی واحد اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نام شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ کمانے والی واحد اداکارہ

پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا کہ انہیں فوربز کی اس اہم ترین فہرست میں کئی طاقتور خواتین کے ہمراہ شامل کیا گیا، جس کے لیے انہوں نے فوربز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ آج کل پریانکا چوپڑا اپنی شادی میں خاصی مصروف تھیں، تاہم انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی اعلان کیا کہ وہ واپس کام کی شروعات کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا پرشادی کے نام پردھوکہ اور نک جونس پر فائدہ اٹھانے کا الزام

پریانکا چوپڑا کی شادی امریکی گلوکار و اداکار نک جونس کے ہمراہ یکم اور دوئم دسمبر کو ہوئی۔

شادی کی کئی تصاویر اور ویڈیوز پریانکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کی، جنہیں مداحوں نے خوب پسند کیا۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی شادی کے فوری بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نام تبدیل کرتے ہوئے اب خود کو ’پریانکا چوپڑا جونس‘ کا نام دے دیا ہے۔

فلموں کے حوالے سے بات کی جائے تو پریانکا اس وقت اپنی فلم ’دی اسکائے از پنک‘ کی تشہیر کا آغاز کریں گی، جس میں ان کے ہمراہ فرحان اختر اور زائرہ وسیم کام کرتے نظر آئیں گے۔

Read Comments