مشہور ادارے فوربز کی جانب سے بھارت کی 100 سیلبرٹی کی فہرست ترتیب دی گئی ہے، جس کے ٹاپ فائیو میں اپنی جگہ بنانے والی دپیکا پڈوکون واحد اداکارہ ہیں۔

اس فہرست میں گذشتہ سال اکتوبر سے رواں سال ستمبر تک ان ستاروں کی فلموں اور انٹرٹینمنٹ سمیت متعلقہ شعبوں میں کمائی کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

اس فہرست پر سلمان خان ایک مرتبہ پھر سب سے اوپر رہے، جو گزشتہ کئی سالوں سے ٹاپ پر اپنی جگہ بنائے ہوئے ہیں۔

سلمان خان

52 سالہ سلمان خان اپنی فلموں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’ریس 3‘ کی کمائی کے ساتھ اس لسٹ میں سب سے اوپر رہے، اس کے علاوہ ان کے اشتہارات، ٹی وی شوز کی وجہ سے بھی ان کا نام سب سے مقبول رہا، سلمان خان نے 253 کروڑ بھارتی روپے کی کمائی کے ساتھ اپنی جگہ لسٹ میں نمبر ون پر بنائی۔

ویرات کوہلی

مقبول بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے 228 کروڑ بھارت روپے کماکر اس فہرست میں دوسری جگہ حاصل کی۔

اکشے کمار

اکشے کمار نے گزشتہ سال اکتوبر سے رواں سال ستمبر تک 185 کروڑ بھارتی روپے کمائے، جس کے ساتھ وہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آئے۔

دپیکا پڈوکون

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون وہ واحد خاتون ہیں جو فوربز کی ٹاپ ٹین لسٹ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں، ان کی فلم پدماوت اور دیگر اشتہارات کی کمائی کو مدنظر رکھا جائے تو اداکارہ نے 113 کروڑ بھارتی روپے کماکر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

مہندر سنگھ دھونی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے 101 کروڑ بھارتی روپے کما کر ٹاپ فائیو کی فہرست میں اپنی جگہ بنالی۔

عامر خان

مسٹر پرفیکٹشنسٹ عامر خان کا نام اس فہرست میں چھٹے نمبر پر رہا جنہوں نے 97 کروڑ بھارتی روپے حاصل کیے تھے۔

امیتابھ بچن

امیتابھ بچن نے گزشتہ سال سے اب تک 96 کروڑ بھارتی روپے کمائے، جو اس سال فوربز کی ٹاپ ٹین لسٹ میں ساتویں نمبر پر آئے۔

رنویر سنگھ

حال ہی میں دلہا بنے رنویر سنگھ کو اس فہرست میں بھی 85 کروڑ بھارتی روپے کمانے پر جگہ ملی۔

سچن ٹینڈلکر

ایک اور مقبول کرکٹر سچن نے بھی اس فہرست میں جگہ بنائی، ان کی گزشتہ سال سے اب تک کی مالیت 80 کروڑ بھارتی روپے بنی۔

اجے دیوگن

اداکار اجے دیوگن کو اس فہرست میں دسویں پوزیشن ملی، جنہوں نے 75 کروڑ بھارتی روپے کمائے ہیں۔


کئی نامور اداکار جیسے شاہ رخ خان، پریانکا چوپڑا، رنبیر کپور فوربز کی ٹاپ ٹین فہرست میں تو جگہ بنانے میں ناکام ہوئے، تاہم 100 سیلبرٹی کی فہرست میں ان کا نام ضرور سامنے آیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

aftab alam Dec 05, 2018 02:55pm
why the formatted frame image of amir khan is not available here?