☰
فرانس میں قبروں کی اجتماعی بے حرمتی پر یہودی سراپا احتجاج
فرانس کے یہودی قبرستان میں 80 سے زائد قبروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے اس پر جرمن نازی کا نشان بنا دیا گیا جس پر ہزاروں افراد نے فرانس کی سڑکوں پر احتجاج کیا۔
امریکی خبر رساں ایجنسی جرمنی کی سرحد سے متصل فرانس کے گاؤں کواٹزینہم میں قبروں پر نازی جرمن کا نشان بنا کر ان کی بے حرمتی کی گئی۔
مزید پڑھیں: انتہائی پردہ دار یہودی خواتین میں تیزی سے اضافہ
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قبروں پر نیلے رنگ سے نازی نشان بنانے کے بعد بلیک السیشن وولفز کے الفاظ تحریر کر دیے گئے جو 1970 کی دہائی میں نازیوں کا حامی گروپ تھا۔
خطے کے سرکردہ سیکیورٹی آفیشل جین لُک مارکس نے سخت ترین الفاظ میں قبروں کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے نشانہ بنائے جانے والی یہودی برادری سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔