☰
مہوش حیات کے آئٹم سانگ پر تنقید کرنے والوں کو خالد عثمان کا کرارا جواب
اداکارہ مہوش حیات کو رواں برس مارچ میں بھی اس وقت آن لائن تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب انہیں صدر مملکت کی جانب سے فلمی دنیا میں اچھی پرفارمنس دکھانے پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
مہوش حیات پر صدارتی ایوارڈ کے وقت ہونے والی تنقید پر بھی اداکارہ خالد عثمان بٹ نے ان کا ساتھ دیا تھا اور اداکارہ پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا تھا۔
خالد عثمان بٹ کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو خواتین کے ساتھ صنفی تفریق یا انہیں فضول تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد کے خلاف آواز اٹھاتے نظر آتے ہیں۔
خالد عثمان بٹ نے حال ہی میں ٹوئٹر پر ان افراد کو کرارا جواب دیا جنہوں نے اداکارہ مہوش حیات کو آنے والی فلم ’باجی‘ میں آئٹم سانگ گانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔