'باجی' میرا کے عروج اور زوال کی کہانی

فلم 'باجی' رواں سال 28 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم 'باجی' رواں سال 28 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم 'باجی' کا آفیشل ٹریلر آخر کار ریلیز کردیا گیا جس میں فلم کی مکمل کاسٹ نہایت شاندار انداز میں پیش کی گئی۔

فلم میں مرکزی کردار اداکارہ میرا نبھا رہی ہیں، جو 'باجی' میں شمیرا نامی سپر اسٹار بنی ہیں۔

مزید پڑھیں: ’محبت کرسکتی ہو، نفرت کرسکتی ہو، لیکن میری جگہ نہیں لے سکتی‘

2 منٹ 41 سیکنڈ کے دورانیے پر مبنی اس فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا کہ سپر اسٹار شمیرا کی بڑھتی عمر کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں کمی آرہی ہے۔

جس کے بعد وہ آمنہ الیاس کو نوکری پر رکھتی ہیں جو ہر وقت ان کے ساتھ رہتی ہے۔

بعدازاں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد آمنہ میں مستقبل کی ایک کامیاب اداکارہ کو دیکھنے لگتے ہیں اور وہیں سے ان دونوں کے درمیان جنگ کا آغاز ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آمنہ الیاس اور میرا کی ‘باجی’

واضح رہے کہ اس سے قبل فلم کے حوالے سے ٹیم نے بتایا تھا کہ 'باجی' کی کہانی دم توڑتی ہوئی لولی وڈ اور ابھرتی ہوئی پاکستان کی نئی فلم انڈسٹری پر مبنی ہے۔

View this post on Instagram

#baajithefilm

A post shared by Meera Jee Official (@meerajeeofficial) on

فلم 'باجی' میں میرا اور آمنہ الیاس کے علاوہ اداکار عثمان خالد بٹ، محسن عباس حیدر، علی کاظمی اور نیئر اعجاز نے اہم کردار نبھائے ہیں۔

مزید پڑھیں: میرا جی، عثمان خالد بٹ کیلئے ’رانی‘ بن گئیں

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں فلم کا پہلا ٹیزر بھی سامنے آیا تھا، جس نے مداحوں کو کافی متاثر کیا۔

فلم 'باجی' رواں سال 28 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں