سدھارتھ کپور کا کرینہ کے بیٹے تیمور کو اغواء کرنے کا منصوبہ
بولی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور پرینیتی چوپڑا جلد ایک ایسی فلم میں نظر آئیں گے جس کی کہانی شادی کے لیے دلہا کو اغواء کرنے کی کہانی پر مبنی ہے۔
یہ دونوں اداکار اس وقت اپنی فلم 'جبریا جوڑی' کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس ہی سلسلے میں کپل شرما کے کامیڈی شو کا حصہ بھی بنے۔
اس موقع پر شو کے میزبان کپل شرما نے دونوں اداکاروں سے فلم کے متعلق کئی سوالات پوچھے جبکہ ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی اداکاروں نے کئی انکشافات کیے۔
ایک موقع پر جب پرینیتی سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ کس کو اغواء کرکے اس سے شادی کریں گی تو اس پر اداکارہ نے کہا کہ 'میں سیف علی خان کو اغواء کروں گی، میں کرینہ کو بھی یہ بتا چکی ہوں، میں سیف کو بےحد پسند کرتی ہوں'۔
جبکہ جب یہی سوال جب سدھارتھ ملہوترا سے کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ سیف اور کرینہ کے بیٹے تیمور علی خان کو اغواء کرنے کا منصوبہ بنائیں گے۔