سدھارتھ کپور کا کرینہ کے بیٹے تیمور کو اغواء کرنے کا منصوبہ

ای میل

سدھارتھ نے اپنی خواہش کا اظہار ایک کامیڈی شو پر کیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
سدھارتھ نے اپنی خواہش کا اظہار ایک کامیڈی شو پر کیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور پرینیتی چوپڑا جلد ایک ایسی فلم میں نظر آئیں گے جس کی کہانی شادی کے لیے دلہا کو اغواء کرنے کی کہانی پر مبنی ہے۔

یہ دونوں اداکار اس وقت اپنی فلم 'جبریا جوڑی' کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس ہی سلسلے میں کپل شرما کے کامیڈی شو کا حصہ بھی بنے۔

اس موقع پر شو کے میزبان کپل شرما نے دونوں اداکاروں سے فلم کے متعلق کئی سوالات پوچھے جبکہ ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی اداکاروں نے کئی انکشافات کیے۔

ایک موقع پر جب پرینیتی سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ کس کو اغواء کرکے اس سے شادی کریں گی تو اس پر اداکارہ نے کہا کہ 'میں سیف علی خان کو اغواء کروں گی، میں کرینہ کو بھی یہ بتا چکی ہوں، میں سیف کو بےحد پسند کرتی ہوں'۔

جبکہ جب یہی سوال جب سدھارتھ ملہوترا سے کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ سیف اور کرینہ کے بیٹے تیمور علی خان کو اغواء کرنے کا منصوبہ بنائیں گے۔

یاد رہے کہ تیمور علی خان کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی اور اسے بھارت میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا بچہ بھی ٹھہرایا جاچکا ہے۔

سدہارتھ ملہوترا نے اس دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اپنے اسکول کے امتحانات میں ناکام ہوئے تھے جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی توجہ پڑھائی سے ہٹ کے لڑکیوں کی جانب چلی گئی تھی۔

پرینیتی چوپڑا سے اس دوران یہ بھی پوچھا گیا کہ رنبیر کپور، سدھارتھ ملہوترا، رنویر سنگھ، ورن دھون کو کن آلات سے تشبیہ دیں گی۔

مزید پڑھیں: پرینیتی اور سدھارتھ کی 'جبریا جوڑی'

اس پر اداکارہ نے کہا کہ سدھارتھ ملہوترا ان کے لیے موبائل فون ہیں، جبکہ رنبیر کپور ایئر کنڈشنر بنیں گے کیوں کہ وہ ہمیشہ ٹھنڈے رہتے ہیں، ورن دھون کو وہ بیٹری بنائیں گی کیوں کہ وہ ہمیشہ بیٹری کی طرح چارج رہتے ہیں اور رنویر سنگھ ان کے لیے پوپ کارن بنانے والی مشین ہوں گے۔

خیال رہے کہ پرینیتی اور سدھارتھ کی فلم 'جبریا جوڑی' کی پروڈکشن شوبھا کپور، ایکتا کپور اور شالیش آر سنگھ کررہے ہیں، فلم کی ہدایات 'پراشانت سنگھ نے دی ہے۔

'جبریا جوڑی' رواں سال 2 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سدھارتھ اور پرینیتی اس سے قبل 'ہنسی تو پھنسی' نامی فلم میں بھی کام کرچکے ہیں، جو 2014 میں ریلیز ہوئی تھی۔

فلم 'ہنسی تو پھنسی' باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی اور مداحوں کو امید ہے کہ جبریا جوڑی بھی ہٹ ثابت ہوگی۔