☰
بھارتیوں کی کشمیری سیب خریدنے کی اوقات نہیں، لڑکیوں سے کیا شادی کریں گے؟‘
رواں ماہ 5 اگست کو بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کیا گیا تھا۔
اس آئین کے خاتمے کے بعد بھارتی شہریوں کو مقبوضہ وادی کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں ملازمت کرنے سمیت کئی حقوق حاصل ہوگئے تھے۔
اس آرٹیکل کے خاتمے سے قبل بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے یا وہاں کی خواتین سے شادی کرنے کی اجازت نہیں تھی، البتہ اگر کشمیری خاتون خود مرضی سے کسی انڈین شہری سے شادی کرتی تو انہیں وادی کی شہریت چھوڑنا پڑتی تھی۔
تاہم آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد بھارتی شہریوں کو یہ حق حاصل ہوگیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین سے شادی بھی کر سکیں گے اور وادی میں رہائش بھی اختیار کرسکیں گے۔