☰
دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروس معطل، صارفین کو مشکلات کا سامنا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس دنیا کے کئی ممالک میں عارضی طور پر معطل ہوگئی، تاہم اس کی بحالی پر کام جاری ہے۔
ٹوئٹر انتظامیہ نے صارفین کو اس مسئلے سے آگاہ کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ٹوئٹر اور ٹوئٹ ڈیک فنی خرابی کی وجہ سے معطل ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے صارفین کو ٹوئٹ کرنے، نوٹیفیکیشن ملنے یا کسی کا میسج پڑھنے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔