سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس دنیا کے کئی ممالک میں عارضی طور پر معطل ہوئی، جسے بعد ازاں بحال کردیا گیا.

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ فنی خرابی کی وجہ سے معطل ہوئی.

ویب سائٹ وزٹ کرنے والے صارفین کو یہ پیغام موصول ہورہا تھا، 'کچھ تکنیکی خرابی ہوگئی ہے'.

پیغام میں مزید کہا گیا کہ خرابی کو جلد دور کرلیا جائے گا.

ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق سروس، صارفین کی زیادہ تعداد اور تکنیکی خرابی کے باعث معطل ہوئی۔

ٹوئٹر ویب سائٹ پر تکنیکی خرابی کے حوالے سے دیا گیا پیغام—۔
ٹوئٹر ویب سائٹ پر تکنیکی خرابی کے حوالے سے دیا گیا پیغام—۔

رواں ماہ سال کے آغاز میں میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے کے باعث کروڑوں افراد پیغامات بھیجنے یا وصول کرنے میں ناکام ہوگئے تھے۔

واٹس ایپ میں آنے والی اس خرابی سے یورپ، وسطی امریکا اور ایشیائی ممالک کے صارفین متاثر ہوئے تھے اور اس دوران صارفین پیغامات بھیجنے یا موصول کرنے سمیت کالز کرنے سے قاصر رہے۔

خیال کیا جارہا تھا کہ نئے سال کے آغاز پر ٹریفک میں بے پناہ اضافے کے نتیجے میں ایپ کی سروس متاثر ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

تبصرے (0) بند ہیں