Dawn News Television

شائع 24 دسمبر 2019 08:32pm

پوکیمون گیمز اب فیس بک میں کھیلنے کے لیے دستیاب

اب آپ کو دنیا کی مقبول ترین ویڈیو گیمز میں سے ایک پوکیمون کو کھیلنے کے لیے نینٹینڈو کنسول یا فون ایپ اوپن کرنے کی ضرورت نہیں۔

درحقیقت اب آپ پوکیمون گیمز کو فیس بک پر بھی کھیل سکتے ہیں۔

پوکیمون کمپنی نے پہلی بار 2 فیس بک گیمز پوکیمون میڈیلین بیٹل اور پوکیمون ٹاور بیٹل جاری کی ہیں اور یہ دونوں سوشل نیٹ ورک کی گیمنگ ٹیبز اور بیٹا فیس بک گیمنگ ایپ دستیاب ہیں۔

پوکیمون ٹاور بیٹل تو پوری دنیا میں دستیاب ہے اور پوکیمون ٹاور بناتے ہوئے رئیل ٹائمز میں دیگر افراد سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔

دوسری گیم ایشیا پیسیفک خطے کے لیے ہے یعنی پاکستانی صارفین بھی کھیل سکتے ہیں جس میں نئے کریچرز کو ٹریک کرکے اپنا ڈریم ڈیک بنانا ہوتا ہے۔

اور ہاں اس میں ان ایپ پرچیز بھی نہیں، کم از کم اس وقت تو نہیں۔

پوکیمون اس طرح اپنی گیمز کو دنیا بھر کے افراد تک پہنچانا چاہتی ہے جو ممکنہ طور پر ویسے ان کو کھیلنے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔

جہاں تک فیس بک کی بات ہے تو یہ اس کے انسٹنٹ گیمز پلیٹ فارم کے لیے فائدہ مند اضافہ ہے۔

Read Comments