Dawn News Television

شائع 27 اگست 2020 07:21pm

ایل جی کا بیٹری پاور ایئر پیوریفائنگ فیس ماسک متعارف

نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی روک تھام کے لیے فیس ماسک کا استعمال دنیا کے بیشتر حصوں میں لازمی قرار دیا جاچکا ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے جنوبی کورین کمپنی ایل جی نے ایک ایئر پیوریفائنگ ماسک متعارف کرایا ہے۔

اس فیس ماسک کو ایل جی کی جانب سے آئندہ ہفتے برلن میں شیڈول آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش میں پیش کیا جائے گا۔

ایل جی نے اس فیس ماسک میں 2 معیاری ہیپا فلٹرز شامل کیے ہیں جو ہوا میں موجود 99.97 فیصد ذرات کو نکال دیتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے دستیابی کی تاریخ اور قیمت کا اعلان تو نہیں کیا گیا مگر ڈیوائس کے حوالے سے تفصیلات ضرور جاری کی گئی ہیں۔

اس ماسک میں 820 ایم اے ایچ بیٹری والی پاور والے 2 پنکھے فلٹرز کے ساتھ دیئے گئے ہیں اور بہت زیادہ استعمال پر بیٹری 2 گھنٹے جبکہ کم استعمال پر 8 گھنٹے تک کام کرتی ہے۔

کمپنی کے مطابق 2 پنکھوں کے ساتھ یہ ویئرایبل ایئر پیوریفائر سے صارفین کو صاف اور فلٹر شدہ ہوا ملتی ہے، پنکھوں کی رفتار کو اپنی پسند کے مطابق بدلا جاسکتا ہے۔

اس ماسک کے ساتھ ایک کیس بھی ہوگا جو بیٹری چارج کرنے کے ساتھ ساتھ یو وی لائٹس کی مدد سے جراثیموں سے پاک بھی کرے گا۔

کمپنی کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دیگر عام فیس ماسکس کے مقابلے میں یہ ڈیوائس کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کتنی موثر ثابت ہوگی۔

Read Comments

کرائسٹ چرچ حملہ، کب کیا ہوا؟

اس افسوسناک واقعے میں 50 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے حملے کو دہشت گردی قرار دیا تھا۔