Dawn News Television

شائع 29 دسمبر 2021 09:54pm

حمل کے آغاز پر صحت بخش غذا کا استعمال ایک خطرناک پیچیدگی سے بچائے

اچھی اور صحت بخش غذا جسمانی ورم میں کمی لاکر دوران حمل ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

یہ بات فن لینڈ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ٹورکو یونیورسٹٰ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ موٹاپا حمل کے دوران ذیابیطس کا خطرہ بڑھانے والا بڑا عنصر ہے اور موجودہ دور میں حاملہ خواتین کی بڑی تعداد زیادہ جسمانی وزن یا موٹاپے کا شکار ہوتی ہیں۔

غذائی عادات موٹاپے اور دوران حمل ذیابیطس پر اثرانداز ہوتی ہیں۔

اس تحقیق میں 351 زیادہ جسمانی وزن یا موٹاپے کی شکار خواتین کو شامل کرکے غذائی عادات اور دوران حمل ذیابیطس کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی۔

ان خواتین کو غذاؤں کو لکھنے کا کہا گیا تھا اور 2 غذائی رجحانات یعنی صحت بخش اور نقصان دہ کے تحت اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ حمل کی ابتدا میں صحت بخش غذا کا استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ جسم میں معمولی ورم کا باعث بننے والی غذاؤں کا استعمال دوران حمل ذیابیطس کے خطرے کو بھی بڑھاتا ہے۔

مزید براں زیادہ مقدار میں چکنائی کا استعمال بھی دوران حمل ذیابیطس کے خطرے سے منسلک ہے۔

محققین نے بتایا کہ سبزیاں، پھل، بیریز اور اناج پر مبنی غذائیں، گریاں ، مچھلی اور زیتون کے تیل کا استعمال حاملہ خواتین کے یے بہت اہم ہے۔

یہ غذائیں جسمانی ورم میں کمی لاتی ہیں اور دوران حمل ذیابیطس کا خطرہ بھی کم کرتی ہیں، بالخصوص حمل سے قبل موٹاپے یا زیادہ جسمانی وزن کی شکار خواتین کے لیے یہ غذائی عادات بہت زیادہ مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

Read Comments

حمل کی 10 ابتدائی علامات

متلی سے ہٹ کر بھی ایسی متعدد ابتدائی نشانیاں ہوتی ہیں جن سے حمل ٹھہرنے کا امکان یا امید پیدا ہوتی ہے۔