Dawn News Television

شائع 16 جنوری 2022 09:13pm

ایسا فیس ماسک جو دھڑکن کی رفتار اور تناؤ سے بھی آگاہ کرسکے

یہ حقیقت ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران فیس ماسک روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن گئے ہیں مگر بیشتر افراد کو ان کا استعمال پسند نہیں ہوتا۔

مگر کووڈ سے تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اب فیس ماسک دیگر پہلوؤں سے بھی زیادہ حفاظت فراہم کرسکیں گے۔

امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسا اسمارٹ فیس ماسک تیار کیا ہے جو کئی طرح کا طبی ڈیٹا کو ٹریک کرسکے گا۔

فیس بٹ (facebit) نامی اس این 95 ماسک کے اندر ایک سنسر نصب ہے جو متعدد طرح کا طبی ڈیا ڈیٹا کرتا ہے۔

یہ سنسر سر کی حرکت کے ساتھ خون پمپ ہونے سے دل کی دھڑکن کی جانچ پڑتال کرتا ہے، جبکہ ماسک سے سانس لیک ہونے یا ناقص فٹنگ سے بھی آگاہ کرتا ہے۔

اس طرح یہ سنسر متعدد عوارض کو شناخت کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

دل اور سانس کے ڈیٹا سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ تناؤ کے شکار تو نہیں اور کام سے وقفے کی ضرورت ہے۔

مگر اس ماسک میں موجود سنسر کو چارج نہیں کیا جاسکتا، حالانکہ پروٹوٹائپ ماڈل میں بیٹری موجود ہے مگر سنسر سانس کی طاقت، حرارت، حرکت اور سورج سے ماسک کی زندگی کو 11 دن تک بڑھا سکتا ہے۔

محققین بتدریج اس ماسک کو بیٹری فری بنانا چاہتے ہیں۔

ابھی یہ ماسک کلینکل ٹرائلز اور دیگر ٹیسٹوں سے گزرنے کے بعد حقیقی دنیا میں استعمال کے لیے تیار ہوگا۔

محققین کی جانب سے پراجیکٹ کوڈ اور ہارڈویئر کو عوام کے لیے جاری کردیا ہے تاکہ دیگر میں اسے تیار کرسکیں۔

Read Comments