Dawn News Television

اپ ڈیٹ 28 اگست 2022 03:56pm

ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں

حکومت کی جانب سے مون سون کی بارشوں کے دوران سیلاب کی تباہکاریوں سے نمٹنے کے لیے کئی اضلاع میں ہنگامی صورت حال نافذ کردیا ہے جبکہ آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 3 کروڑ لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متاثرین میں 28 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے جو پہلے ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے کیے جا چکے ہیں اور یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہوگا بلکہ امداد کی رقم مزید بڑھائی جائے گی۔

سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے بلوچستان اور سندھ میں ہیں لیکن خیبرپختونخوا میں بھی شہری شدید متاثر ہوئے ہیں۔

Read Comments