Dawn News Television

شائع 09 اپريل 2024 05:03pm

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم سے سیریز کیلئے پاکستان کے ون ڈے اورٹی20 اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز ویمنز کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے اور ندا ڈار کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

سلیم جعفر کی سربراہی میں خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کے خلاف 16 رکنی ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں پانچ کرکٹرز کی واپسی ہوئی ہے۔

تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے جو 18 سے 23 اپریل کے درمیان کھیلی جائے گی جبکہ پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز 26 اپریل سے تین مئی تک منعقد ہو گی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کے اسکواڈز ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ: ندا ڈار(کپتان)، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، منیبہ علی، نجیحہ علوی، نشرہ سندھو، نٹالیہ پرویز، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز، طوبیٰ حسن، ام ہانی، وحیدہ اختر

ٹی20 اسکواڈ: ندا ڈار(کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، منیبہ علی، نجیحہ علوی، نشرہ سندھو، نٹالیہ پرویز، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن، ام ہانی۔

Read Comments