کھیل

ایشیا کپ فائنل: حارث رؤف کی 3.4 اوور میں 50 رنز کی ناقص پرفارمنس، فینز فاسٹ باؤلر پر برس پڑے

ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 9ویں مرتبہ ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

ایشیا کپ 2025 کے فائنل مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ جہاں پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر فلاپ نظر آئی، وہیں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی ناقص باؤلنگ بھی پاکستان کی شکست کی اہم وجہ بنی۔

کرکٹ فینز نے فاسٹ باؤلر کو اہم مقابلے میں بدترین فارمنس پر آڑے ہاتھوں لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک صارف نے لکھا کہ حارث رؤف نے بڑے فائنل میں کم اسکور کا دفاع کرتے ہوئے 22 گیندوں پر 50 رنز دے دیئے، جس سے بھارتی بلے بازوں پر دباؤ کافی حد تک کم ہوگیا۔

اسپورٹس صحافی فیضان لاکھانی نے ٹوئٹ کیا کہ ’حارث رؤف کی بُری باؤلنگ‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ حارث رؤف نے 3.4 اوورز میں 50 رنز دیے، 13 کی اکانومی کے ساتھ،جبکہ کسی اور باؤلر کی اکانومی 7 سے زیادہ نہیں تھی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 146 رنز بنائے، بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کامیابی سے حاصل کیا۔