ڈیرہ مراد جمالی میں دھماکا، پانچ ہلاک

27 جنوری 2015
۔ — رائٹرز فائل فوٹو
۔ — رائٹرز فائل فوٹو

ڈیرہ مراد جمالی:بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں ایک گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجہ میں دو بھائیوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

چتر پولیس سٹیشن کے ایک افسر غلام سرور ابڑو نے ڈان کو بتایا 'ساون واہ کے علاقے میں چھ افراد کو لے جانے والی پک اپ گاڑی سڑک پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی '۔

انہوں نے بتایا کہ چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ دو زخمیوں کو ڈیرہ مراد جمالی کے ضلعی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی جانبر نہ ہو سکا۔

ہسپتال کے ڈاکٹر غفور ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے اور اس کی زندگی بچانے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت ریٹائر پولیس افسرسید صلاح الدین شاہ، دو بھائیوں سید یار محمد شاہ اور سید ابراہیم شاہ ، سید قربان شاہ اور موخی لعل چند کے نام سے ہو گئی۔

ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں