چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے، چیئرمین سینیٹ روس میں اپنے قیام کے دوران چیئرمین سینیٹ اعلی سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے ہیں، انہیں دورے کی دعوت روس کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا مٹوینکو نے دی تھی۔
روس پہنچنے پر سید یوسف رضا گیلانی کا استقبال ’ روس پاکستان فرینڈ شپ گروپ’ کے سربراہ شیزو ولادمیر نے کیا۔
اس موقع پر ایک انٹرویو میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمارے روس کے ساتھ پارلیمانی تعلقات بہت مضبوط اور تاریخی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی سے پاکستان کا عالمی وقار میں اضافہ ہوا ہے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے روس میں فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا، روس میں اپنے قیام کے دوران چیئرمین سینیٹ اعلی سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔