☰
سیکیورٹی گارڈ سے مہنگے اداکار بننے تک کا سفر
ویسے تو بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی ایسے اداکار ہیں، جنہوں نے اپنی ابتدائی زندگی میں بہت غربت دیکھی، لیکن مستقبل مزاجی اور مسلسل محنت سے آج وہ بولی وڈ کے ٹاپ اسٹارز میں شمار ہوتے ہیں۔
ایسے ہی اداکاروں میں نواز الدین صدیقی بھی شامل ہیں، جو اپنے منفرد کرداروں کی وجہ سے انتہائی کم عرصے میں ایک ایسے اداکار بن کر سامنے آئے، جو اپنے مخصوص انداز سے کرداروں میں جان ڈال دیتے ہیں۔
عرفان خان اور نصیر الدین شاہ کے بعد نوازالدین صدیقی بھی ایسے ہی اداکار ہیں، جو کرداروں میں ایسے سما جاتے ہیں جیسے وہ کردار ان کے لیے ہی بنے ہوں۔
آج کل نوازالدین صدیقی اپنے آنے والی فلم ’بابو موشی بندوق باز‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، ان کی یہ فلم رواں ماہ 25 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔