قدرے سنجیدہ، تنقیدی اور منفرد کردار ادا کرنے میں شہرت رکھنے والے بولی وڈ ایکٹر نواز الدین صدیقی آنے والی فلم ’منا مائیکل‘ میں کچھ منفرد انداز میں نظر آئیں گے۔

منا مائیکل ہیروپنتی فیم ٹائیگر شروف کی ڈانس مووی ہے، جس میں نواز الدین صدیقی بھی پہلی بار ڈانس کرتے نظر آئیں گے۔

اگرچہ منا مائیکل میں نواز الدین صدیقی براہ راست ایک ڈانسر کا کردار ادا نہیں کر رہے، مگر فلم کے اسکرپٹ کی وجہ سے انہیں اپنی باقی دیگر فلموں کے مقابلے اس میں زیادہ ڈانس کرنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: 'منٹو' میں نوازالدین صدیقی کا روپ منظر عام پر

منا مائیکل کے ٹریلر جاری ہونے کے موقع پر نواز الدین صدیقی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں ٹائیگر شروف جیسے نوجوان اداکاروں کے مقابلے رقص میں مہارت حاصل نہیں۔

نوازالدین صدیقی نے کہا کہ ڈانس وانس ان سے نہیں ہوتی، فلم میں ٹائیگر شروف کے مقابلے انہوں نے 10 فیصد بھی ڈانس نہیں کیا، تاہم انہوں نے دیگر کاسٹ کا بھرپور ساتھ دینے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: 'ڈانس ایسے کرو،جیسے کوئی آپ کو نہیں دیکھ رہا'

البتہ انہوں نے فلموں میں بطور ہیرو نظر آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ نڈھی اگروال بھی اس فلم کے ذریعے بولی وڈ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، ٹریلر ریلیز ہونے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ خوشنصیب ہیں کہ انہیں پہلی ہی فلم میں نواز الدین صدیقی جیسے فنکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف نے بھی نوازالدین صدیقی کی فنکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے ہر ڈائیلاگ میں ان کے الفاظ کی ادائگی اور چہرے کے تاثرات منفرد ہیں، اور ایک بڑے فنکار کی یہی خوبیاں ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائیگر شروف کیلئے 50 سیکیورٹی گارڈز بھرتی

پروڈیوسر وکی راجانی کی ایکشن ڈانس فلم ’منا مائیکل‘ کی ہدایات صابر خان نے دی ہیں، جب کہ اسے ایرس انٹرنیشنل اور نیکسٹ گرین فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

ڈانس ایکشن فلم کو آئندہ ماہ 21 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں