☰
ڈیڈ پول 2 کے خطرناک کردار متعارف
بولی وڈ کی سپر ہیرو سائنس فکشن فنٹیسی فلم ’ڈیڈ پول 2‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا، جو پہلے ٹریلر کے مقابلے زیادہ خطرناک، سسپینس، ایکشن، فائٹ اور رومانس سے بھرپور ہے۔
واضح رہے کہ ’ڈیڈ پول 2‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر رواں برس فروری میں جاری کیا گیا تھا، جس میں فلم کے سپر ہیرو سے بھی طاقتور ولن ’کیبل‘ کو تباہی مچاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
فلم کی پہلی جھلک گزشتہ برس اگست میں جاری کی گئی تھی، یہ فلم 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈیڈ پول‘ کا سیکوئل ہے۔
قریبا ڈھائی منٹ کے جاری کیے گئے فلم کے نئے ٹریلر میں ہیرو ڈیڈپول کو نہ صرف طاقتور ولن کیبل بلکہ دیگر کئی خطرناک نئے کرداروں سے بھی لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔