جنگ میں پیدا ہونے اور پلنے والے’ ڈیڈپول‘ کے کیبل کی دھوم

08 فروری 2018
—جوش برولن فلم میں ولن کے روپ میں نظر آئیں گے—اسکرین شاٹ
—جوش برولن فلم میں ولن کے روپ میں نظر آئیں گے—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی سپر ہیرو فکشن فلم ’ڈیڈ پول 2‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں فلم کے سپر ہیرو جیسے ولن ’کیبل‘ کو جنگ کرتے اور مختلف لوگوں کو مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

’ڈیڈپول 2‘ کے نئے ٹریلر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ بھی بتائی گئی ہے،اور حیران کن طور پر فلم کو جون کے بجائے مئی میں ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اب شائقین 18 مئی کو ڈیڈپول کو طاقتور ولن ’کیبل‘ سے لڑتے اور اجھلتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

فلم میں جوش برولن طاقتور کردار یعنی ولن کے روپ میں نظر آئیں گے، جو فلم میں کئی کرداروں کو تڑپاتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیڈ پول 2 : سپر ہیرو کا مخالف سامنے آگیا
ریان ریونلڈس ڈیڈ پول بنیں گے—اسکرین شاٹ
ریان ریونلڈس ڈیڈ پول بنیں گے—اسکرین شاٹ

نئے ٹریلر کا آغاز ہی جوش برولن کے خطرناک ڈائلاگس سے ہوتا ہے، جس میں وہ کہتے ہوئے سنائی دیتے ہیں کہ وہ جنگ میں پیدا ہوئے، اور اسی میں ہی پرورش پاکر جوان ہوئے۔

فلم کے ولن کہتے ہیں کہ ’لوگ کہتے ہیں کہ انہیں دوسروں کے درد کا احساس ہے، حالانکہ انہیں اس چیز کا پتہ ہی نہیں ہوتا۔

ڈھائی منٹ سے بھی کم دورانیے کے ٹریلر میں اگرچہ زیادہ تر فلم کے ولن یعنی کیبل کو ایکشن میں دکھایا گیا ہے، تاہم فلم میں ڈیڈ پول اور اداکارہ زیزی بیٹز کو بھی لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سپر ہیروز پر بننے والی 15 بہترین فلمیں

خیال رہے کہ اس بار بھی ریان ریونلڈس ’ڈیڈ پول‘ کے روپ میں نظر آئیں گے، یہ فلم 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈیڈ پول‘ کا سیکوئل ہے۔

20 سینچری فاکس اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی اس فلم کو پہلے رواں برس جون میں ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب اسے مئی میں ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کی ہدایات ڈیوڈ لیچ نے دی ہیں، جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں برائنا ہلڈی برانڈ، مورینا بیکرین، ٹی جے ملر، جیکی کیسی، جولین ڈینیسن اور اسٹیفن کیپکک بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

فلم کی پہلی جھلک گزشتہ برس اگست میں جاری کی گئی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں