ڈیڈ پول 2 : سپر ہیرو کے مخالف کا پوسٹر جاری

اپ ڈیٹ 08 اگست 2017
جوش برولن سپر ہیرو مخالف کردار میں نظر آئیں گے—فوٹو: ٹوئٹر
جوش برولن سپر ہیرو مخالف کردار میں نظر آئیں گے—فوٹو: ٹوئٹر

ہولی وڈ کی آنے والی فلم ’ڈیڈ پول 2‘ میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے والے اداکار ریان ریونلڈس نے فلم کے ولن کی پہلی جھلک ٹوئٹر پر ریلیز کردی۔

خیال رہے کہ یہ فلم 2016 میں آنے والی بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم ’ڈیڈ پول‘ کا سیکوئل ہے، جس میں ریان ریونلڈس خود ڈیڈ پول بنے تھے۔

ڈیڈ پول 2 ایکس مین سیریز کی بارہویں فلم ہے، جسے آئندہ برس جون میں ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کو بیسویں سینچری فاکس کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا، فلم کی ہدایات ڈیوڈ لیچ نے دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپر ہیروز پر بننے والی 15 بہترین فلمیں

فلم کی کہانی سپر ہیرو کے فکشن کرداروں پر مبنی ہے، جب کہ اس میں جوش برولن سپر ہیرو مخالف کردار (ولن) میں نظر آئیں گے۔

ریان ریونلڈس نے ڈیڈپول 2 میں جوش برولن کے کردار کی جھلک ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم سب کے پاس ایک مسلح بد مزاج انکل ہوتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: فلمی دنیا کے وہ ولن جن کے کرداروں نے مچائی دھوم

ریان ریونلڈس نے فلم کے مناظر کی 2 تصاویر ٹوئیٹ کیں، اس سے قبل 31 جولائی کو ہی اداکار نے اپنے ٹوئٹر سے اداکارہ زیزی بیٹز کی فلم کے مناظر کی ایک تصویر بھی ٹوئیٹ کی تھی۔

اداکارہ کے فلمی منظر کی تصویر ٹوئیٹ کرتے ہوئے ریان ریونلڈس کا کہنا تھا کہ ’کچھ لوگ صرف یہ جانتے ہیں کہ ریڈ کارپٹ پر کیسے کام کیا جاتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: سب سے زیادہ کامیاب ہولی وڈ فلمیں

خیال رہے کہ ڈیڈ پول فلم کو فروری 2016 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس نے تھوڑی ہے عرصے میں 78 کروڑ ڈالر سے زیادہ بزنس کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں