☰
عمران ہاشمی کی فلم ’وائے چیٹ انڈیا‘ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام
بولی وڈ کے رومانٹک بولڈ ہیرو عمران ہاشمی کی فلمیں ویسے تو شائقین میں بہت مقبول جاتی ہیں، تاہم حال ہی میں ان کی ریلیز ہونے والی فلم ’وائے چیٹ انڈیا‘ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران ہاشمی کی اس فلم میں ان کی دیگر فلموں کے مقابلے صرف ایک ہی بوسہ ہے، جب کہ وہ اپنی فلموں میں مجموعی طور پر ہیروئن کو تین بوسے دیتے دکھائی دیتے ہیں۔
’وائے چیٹ انڈیا‘ کی ریلیز سے قبل عمران ہاشمی نے کہا ان کی پہلی فلم میں 10 اور اس میں صرف ایک بوسہ ہے اور انہوں نے اس تبدیلی کو بہتری قرار دیا تھا۔
عمران ہاشمی سمیت فلم کی دیگر کاسٹ اور ٹیم نے امید ظاہر کی تھی کہ فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب جائے گی، جب کہ تجزیہ کاروں کو بھی یقین تھا کہ فلم اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ’چیٹ انڈیا‘ سے ’وائے چیٹ انڈیا‘ لیکن کیوں؟
تاہم ’وائے چیٹ انڈیا‘ کی کمائی نے سب کو مایوس کردیا۔