عمران ہاشمی کی فلم ’وائے چیٹ انڈیا‘ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

21 جنوری 2019
فلم کو 25 جنوری کو ریلیز کرنے کے بجائے 18 جنوری کو ریلیز کیا گیا—اسکرین شاٹ
فلم کو 25 جنوری کو ریلیز کرنے کے بجائے 18 جنوری کو ریلیز کیا گیا—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے رومانٹک بولڈ ہیرو عمران ہاشمی کی فلمیں ویسے تو شائقین میں بہت مقبول جاتی ہیں، تاہم حال ہی میں ان کی ریلیز ہونے والی فلم ’وائے چیٹ انڈیا‘ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران ہاشمی کی اس فلم میں ان کی دیگر فلموں کے مقابلے صرف ایک ہی بوسہ ہے، جب کہ وہ اپنی فلموں میں مجموعی طور پر ہیروئن کو تین بوسے دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

’وائے چیٹ انڈیا‘ کی ریلیز سے قبل عمران ہاشمی نے کہا ان کی پہلی فلم میں 10 اور اس میں صرف ایک بوسہ ہے اور انہوں نے اس تبدیلی کو بہتری قرار دیا تھا۔

عمران ہاشمی سمیت فلم کی دیگر کاسٹ اور ٹیم نے امید ظاہر کی تھی کہ فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب جائے گی، جب کہ تجزیہ کاروں کو بھی یقین تھا کہ فلم اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’چیٹ انڈیا‘ سے ’وائے چیٹ انڈیا‘ لیکن کیوں؟

تاہم ’وائے چیٹ انڈیا‘ کی کمائی نے سب کو مایوس کردیا۔

خواہش تھی کہ وائے چیٹ انڈیا میں ایک بوسہ بھی نہ ہو، عمران ہاشمی—اسکرین شاٹ
خواہش تھی کہ وائے چیٹ انڈیا میں ایک بوسہ بھی نہ ہو، عمران ہاشمی—اسکرین شاٹ

اگرچہ فلم کو رواں ماہ 25 جنوری کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اسے اعلان کردہ تاریخ سے قبل ہی 18 جنوری کو ریلیز کردیا گیا تھا۔

باکس آفس انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’وائے چیٹ انڈیا‘ گزشتہ چند ماہ میں عمران ہاشمی کی سب سے کم کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔

رپورٹ کے مطابق فلم نے پہلے ہی دن 2 کروڑ روپے سے بھی کم کمائی کی اور فلم نے مجموعی طور پر ابتدائی تین دن کے اندر محض 5 کروڑ 75 لاکھ روپے بٹورے۔

وائے چیٹ انڈیا میں عمران ہاشمی نقل کو فروغ دیتے نظر آتے ہیں—اسکرین شاٹ
وائے چیٹ انڈیا میں عمران ہاشمی نقل کو فروغ دیتے نظر آتے ہیں—اسکرین شاٹ

فلم نے یومیہ 2 کروڑ روپے بھی نہیں کمائے۔

مزید پڑھیں: چیٹ انڈیا بھارتی تعلیمی نظام میں کرپشن پر مبنی فلم

اس فلم کی کہانی بھارت میں تعلیمی کرپشن اور نقل کے عروج پر گھومتی ہے اور عمران ہاشمی کو ایک ایسے شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے جو نقل کو بڑھاوا دیتے نظر آتے ہیں۔

شریا دھنواترے کی یہ پہلی فلم ہے—اسکرین شاٹ
شریا دھنواترے کی یہ پہلی فلم ہے—اسکرین شاٹ

اس فلم کی ہدایات سومک سین نے دی ہیں، جب کہ عمران ہاشمی اس فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔

’وائے چیٹ انڈیا‘ میں عمران ہاشمی کے ساتھ شریا دھنواتھرے جلوے دکھاتی نظر آئیں جن کی یہ پہلی فلم تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں