’پہلی فلم میں 10 اور آنے والی میں ایک بوسہ دیا‘

اپ ڈیٹ 21 جنوری 2019
میری فلم میں ایک بوسہ میرے لیے کامیابی ہے، اداکار—فوٹو: ٹائمز ناؤ
میری فلم میں ایک بوسہ میرے لیے کامیابی ہے، اداکار—فوٹو: ٹائمز ناؤ

بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی ان دنوں اپنی آنے والی سماجی فلم ’وائے چیٹ انڈیا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

بھارتی فلم سینسر بورڈ کے اعتراض کے بعد اس فلم کے نام کے آگے ’وائے‘ لگایا گیا ہے، جب کہ ابتداء میں اس کا نام ’چیٹ انڈیا‘ رکھا گیا تھا۔

اس فلم میں عمران ہاشمی نے ایک ایسے شخص کا کردار ادا کیا ہے جو پروفیشنل کیریئر بنانے والے طلبہ کو امتحانات اور ٹیسٹز کے دوران نقل کرنے پر اکساتے ہیں۔

فلم کے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران ہاشمی بڑے منظم منصوبے کے ساتھ یہ کام کرتے ہیں اور کس طرح میڈیکل سے لے کر انجنیئرنگ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے شاگرد ان کے جھانسی میں آتے ہیں۔

اس فلم کی ہدایات سومک سین نے دی ہیں، جب کہ عمران ہاشمی اس فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔

خواہش تھی کہ فلم میں ایک بوسہ بھی نہ ہو، اداکار—اسکرین شاٹ
خواہش تھی کہ فلم میں ایک بوسہ بھی نہ ہو، اداکار—اسکرین شاٹ

’وائے چیٹ انڈیا‘ میں عمران ہاشمی کے ساتھ اداکارہ شریا دھنواتھرے جلوے دکھاتی نظر آئیں گی، جن کی یہ پہلی فلم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران ہاشمی نے خود پر لگے ’بے ہودہ الزامات‘ پر خاموشی توڑ دی

یہ فلم مکمل طور پر ایک سماجی مسئلے پر بنائی گئی فلم ہے، جس میں بھارت بھر میں بڑے پیمانے پر منظم انداز میں ہونے والی نقل سے متعلق پردہ اٹھایا گیا ہے۔

تاہم عمران ہاشمی نے انکشاف کیا کہ ان کی اس فلم میں ایک بوسے کا سین بھی ہے۔

عمران ہاشمی کو مرڈر سے شہرت ملی—پرومو فوٹو
عمران ہاشمی کو مرڈر سے شہرت ملی—پرومو فوٹو

عمران ہاشمی نے ’وائے چیٹ انڈیا‘ میں صرف ایک بوسے کے ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بہت بڑی تبدیلی قرار دیا اور کہا کہ یہ ان کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی فلم میں ہی 10 بوسے کے مناظر شامل تھے۔

عمران ہاشمی کے ساتھ ان کی ساتھی اداکارہ شریا دھنواتھرے بھی موجود تھیں۔

بوسے والے مناظر فلموں میں نہیں چاہتا، اداکار—اسکرین شاٹ
بوسے والے مناظر فلموں میں نہیں چاہتا، اداکار—اسکرین شاٹ

عمران ہاشمی نے بتایا کہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ 18 سال بعد ان کی کسی فلم میں صرف ایک ہی بوسے کا سین شامل ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی فلم میں 10 بوسے اور آنے والی فلم میں صرف ایک بوسے کا ہونا ظاہر کرتا ہے کہ ہمیں بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بولڈ مناظر کی وجہ سے عمران ہاشمی کی فلمیں ان کا بیٹا بھی نہیں دیکھتا

عمران ہاشمی نے مزید بتایا کہ وہ تو چاہتے تھے کہ ’وائے چیٹ انڈیا‘ میں ایک بھی بوسہ شامل نہ ہو، تاہم فلم کے ہدایت کار نہیں مانے۔

اداکار نے فلم میں ایک بوسے کا الزام بھی فلم ڈائریکٹر پر عائد کیا اور بتایا کہ انہیں ہدایت کار نے کہا کہ فلم میں کم سے کم ایک بوسے کا ہونا لازمی ہے، کیوں کہ اس سے لڑکے اور لڑکی کے درمیان تعلقات کو بہتر انداز میں پیش کرنے میں مدد ملے گی۔

بولڈ مناظر کے رواج کو فروغ دینے کے الزامات غلط ہیں، اداکار—اسکرین شاٹ
بولڈ مناظر کے رواج کو فروغ دینے کے الزامات غلط ہیں، اداکار—اسکرین شاٹ

انٹرویو کے دوران عمران ہاشمی اور شریا دھنواترے نے بھارت کے تعلیمی نظام کی خرابیوں کی نشاندہی بھی کی اور بتایا کہ دراصل ملک کے تعلیمی نظام میں نقائص موجود ہیں۔

اداکار کا ماننا تھا کہ جب تک تعلیمی نظام میں موجود نقائص کو دور نہیں کیا جاسکتا، تب تک بتری نہیں آسکتی۔

اس دوران عمران ہاشمی نے اپنے تعلیمی کیریئر کی مشکلات اور نقل سے متعلق اپنے تجربے پر بھی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ کا عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ عمران ہاشمی نے اپنی فلموں میں بوسے کے مناظر پر بات کی ہو۔

اس سے 2 دن قبل ہی عمران ہاشمی اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ کیریئر کے آغاز سے ہی نہیں چاہتے تھے کہ انہیں زیادہ بوسے دینے والے مناظر دیے جائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے ہی فلموں میں بوسہ دینے کے مناظر کو فروغ دیا، تاہم انہوں نے انکار کیا اور کہا کہ ان پر رومانوی اور بوسہ دینے کے رواج کو فروغ دینے کے الزامات غلط ہیں۔

وائے چیٹ انڈیا میں عمران ہاشمی نقل کو فروغ دیتے نظر آئیں گے—اسکرین شاٹ
وائے چیٹ انڈیا میں عمران ہاشمی نقل کو فروغ دیتے نظر آئیں گے—اسکرین شاٹ

عمران ہاشمی نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ فلم پروڈیوسرز نے ان کے بوسے والے مناظر کے ذریعے ہی فلموں کی تشہیر کی۔

خیال رہے کہ عمران ہاشمی کی فلموں میں ’فٹ پاتھ، زہر، کل یگ، اکثر، گینگسٹر، جنت، راز، مرڈر 2، جنت 2، ڈرٹی پکچر، ایک تھی ڈائن، راز 3 اور ونس اپون ٹائم ان ممبئی جیسی تھرلر اور بولڈ فلمیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ’چیٹ انڈیا‘ سے ’وائے چیٹ انڈیا‘ لیکن کیوں؟

عمران ہاشمی نے بادشاہو، اظہر، ہماری ادھوری کہانی، انگلی اور گھن چکر جیسی سیاسی و سماجی موضوعات پر بنی فلموں میں بھی کام کیا ہے، تاہم انہیں بولڈ ہیرو تسلیم کیا جاتا ہے۔

شریا دھنواترے کی یہ پہلی فلم ہوگی—اسکرین شاٹ
شریا دھنواترے کی یہ پہلی فلم ہوگی—اسکرین شاٹ

اگرچہ انہوں نے کیریئر کا آغاز2003 میں ریلیز ہونے والی تھرلر فلم فٹ پاتھ سے کیا، تاہم انہیں شہرت 2005 کی بولڈ تھرلر فلم مرڈر سے ملی، جس میں وہ ساتھی اداکارہ ملائکا شراوت کے ساتھ بوسے کے مناظر کرتے دکھائی دیے۔

اس فلم کے بعد متعدد فلموں میں عمران ہاشمی کو ایسی ہے کردار دیے گئے اور انہیں ’سیریل کسر‘ بھی کہا جانے لگا، تاہم اب وہ اپنے اوپر اس نام کے پڑ جانے سے بھی خفا ہیں اور چاہتے ہیں کہ انہیں بوسے دینے والے مناظر نہ دیے جائیں۔

عمران ہاشمی کی آنے والی فلم ’وائے چیٹ انڈیا‘ کو رواں ماہ 25 جنوری کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں