Dawn News Television

شائع 20 اپريل 2024 07:22pm

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا صوبائی وزرا پر ڈکیتوں، قاتلوں کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے سندھ کے وزرا پر ڈکیتوں اور قاتلوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کے بڑے گروہ سے رابطے کا الزام لگادیا۔

اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ صوبائی وزرا ڈاکوؤں، چوروں اور قاتلوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے انھیں پولیس پروٹوکول دلواتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان وزرا کی ایما پر ہی جدید اسلحہ اور مغویوں کی منتقلی کے لیے پولیس کی گاڑیاں ڈاکوؤں کو فراہم کی جاتی ہیں۔

علی خورشیدی کا کہنا تھا سندھ کے شہری اپنی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے وزیر اعظم کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

Read Comments