• KHI: Partly Cloudy 26.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.6°C
  • ISB: Sunny 26.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.6°C
  • ISB: Sunny 26.1°C

رضوان کو قومی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

شائع اپ ڈیٹ
محمد رضوان اس سے قبل بھی بابر کے نائب کی ذمے داریاں نبھا چکے ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی
محمد رضوان اس سے قبل بھی بابر کے نائب کی ذمے داریاں نبھا چکے ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی نے نائب کپتان کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور محمد رضوان کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔

نائب کپتان کے عہدے کے لیے آل راؤنڈر شاداب خان اور محمد رضوان کے درمیان مقابلہ تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان جلد متوقع ہے۔

محمد رضوان اس سے قبل شاہین آفریدی کی کپتانی کے دوران بھی نائب کپتان تھے۔

اس سے قبل بابر اعظم کے سابقہ دور قیادت میں بھی رضوان نائب کپتان کی ذمے داریاں نبھا چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026